نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

منگل 23 اکتوبر 2018 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، میچز 31 اکتوبر، 2اور 4نومبر کو ہوں گے۔تین ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کورے اینڈرسن اور مائیکل فلپس کو کیوی ٹیم میں لیاگیاہے۔دونوں کھلاڑی اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ یواے ای میں پاکستان اے کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کین ویلم سن مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں راس ٹیلر، کولن منرو،کولن ڈی گرینڈ ہوم،ایش سوڈھی،ایڈم میلنے،ٹم سوڈھی،مارک چمپ مین،رینسے، ٹم سیفرڈ اور لیوکی فرگوسن شامل ہیں۔انجری کی وجہ سے مارٹن گیپٹل ان میچز سے باہر ہوچکے ہیں۔بولر ٹرینٹ بولٹ بھی سکواڈ کا حصہ نہیں۔سات اکتوبر سے شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے کیوی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 16:31:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :