جنوبی وزیرستان، چوتھا آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ٹائٹل شمالی وزیرستان کے نام رہا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 19:49

جنوبی وزیرستان، چوتھا آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ٹائٹل شمالی وزیرستان کے نام رہا
جنوبی وزیر ستان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) جنوبی وزیرستان وانا میں چوتھا آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل وانا سپورٹس کمپلیس میں چشمہ کلب میران شاہ اور بلدیہ چمن کے درمیان کھیلا گیا. میچ کا پہلا ہاف برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں چشمہ کلب میران شاہ نے ایک گول کرکے بلدیہ چمن کو شکست دیکر فائنل ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

فائنل کے دوران پچاس ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈکٹر عبدالرحیم خان تھے۔ ٹورنامنٹ 5 ستمبر کو شروع ہوا اور ایک ماہ بیس دن تک جاری رہا۔ جس میں لوکل 24 کے علاوہ 30 سے زائد ملک کے دوسروں علاقوں کی چیدہ چیدہ ٹیموں نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 26/10/2018 - 19:49:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :