اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے مقابلہ جات کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا

پیر 29 اکتوبر 2018 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے مقابلہ جات کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد سپر لیگ کے نائب صدر اور چیئرمین کمیٹی کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اجلاس میں اسلام آباد سپر لیگ کے انتظامات اور منعقد کروانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ اسلام آباد سپر لیگ میں اسلام آباد کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/10/2018 - 11:47:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :