’عامر خان نے پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات ، تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت، لیگ آئندہ برس مارچ میں ہوگی، پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے باکسرز شریک ہوں گے

جمعہ 2 نومبر 2018 21:11

’عامر خان نے پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2018ء) ’عامر خان پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر باکسنگ لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے برطانوی باکسر عامر خان نے لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جس میں لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ آئندہ برس مارچ میں ہوگی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے باکسرز شریک ہوں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ باکسنگ لیگ اکتوبر نومبر میں ہونا تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنائ پر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ عامرخان اس بات کا بھی اظہار کرچکے ہیں کہ وہ پاکستانی باکسرز کو اولمپک چیمپئن بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی باکسرز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اگر کھلاڑیوں کی مناسب گرومنگ کی جائے تو وہ اپنے کھیل سے پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 21:11:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :