ننھے اذہان مرزا ملک نے دنیا میں قدم رکھتے ہی بابا کا کرکٹ میچ دیکھنا شروع کر دیا

اذہان نے پہلی بار اپنے بابا کا کرکٹ میچ والدہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ دیکھا،ثانیہ مرزا نے بیٹے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے دلچسپ ٹویٹ کر دیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:38

ننھے اذہان مرزا ملک نے دنیا میں قدم رکھتے ہی بابا کا کرکٹ میچ دیکھنا شروع کر دیا
حیدرآباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی جس کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔ مختلف بچوں کی تصاویر بھی آنا شروع ہوگئیں اور دعوی کیا جاتا رہا کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے تاہم شعیب ملک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی ان کا بیٹا نہیں ہے۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا بیٹے کو لئے ہسپتال سے نکل رہی ہیں، اب پہلی بار ثانیہ مرزا کو ہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای آگئے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے ثانیہ مرزا نے ٹوئٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دنیا میں آئے ہوئے ہمیں 5 دن ہو گئے ہیں۔

میں بطور ماں اور میرا بیٹا اذہان، ہم نے اکھٹے شعیب ملک کا کرکٹ میچ دیکھا۔یہ ایک بہت بڑا میچ ہے۔جس کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ثانیہ مرزا نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس میں انہوں نے اپنے،شوہر شعیب ملک اور بیٹے اذہان کے جوتوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہو سکتی۔اس خوشگوار احساس کے بعد آخر کار مجھے تمام پیغامات دیکھنے کے لیے آن لائن آنے کا وقت مل گیا ہے۔ثانیہ مرزا نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب کی طرف سے پیار اور نیک خواہشات پر ہم شکر گزار ہیں۔
وقت اشاعت : 03/11/2018 - 21:38:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :