پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑے جھٹکے

آل رائونڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ،لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار

منگل 6 نومبر 2018 14:05

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑے جھٹکے
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل (بدھ ) سے ہونے جارہا ہے لیکن اس سے قبل کیویز ٹیم دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔پاکستان کا متحدہ عرب امارات میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور گرین شرٹس آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہین اور کیویز کا اب اگلہ معرکہ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ہوگا جس کا باقاعدہ آغاز آج ( بدھ ) ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے تاہم اس سے قبل کیویز ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل رائونڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ہو کر اپنے ملک واپس چلے گئے اور انہیں ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں زیر غور نہیں لایا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جن کے متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو طلب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لوکی فرگوسن اور جارج وارکر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 06/11/2018 - 14:05:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :