ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک

اوپنر فخر زمان، بابر اعظم اور محمد حفیط بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

بدھ 7 نومبر 2018 21:59

ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2018ء) پہلا ایک روزہ میچ، ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک، پاکستانی بیٹنگ کے ٹاپ آرڈر کے پرخچے اڑا دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو تگڑا ہدف دیا ہے۔267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر پویلین لوٹ گیا ہے۔ ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ اور ہیٹ ٹرک کے باعث صرف 8 رنز پر پاکستان کے تین کھلاڑی آوٹ ہوگئے ہیں۔ اوپنر فخر زمان، بابر اعظم اور محمد حفیط بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ۔
وقت اشاعت : 07/11/2018 - 21:59:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :