ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کر لیا گیا

سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان، عالمی کپ کیلئے ٹیم کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 نومبر 2018 21:51

ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 نومبر 2018ء) ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کر لیا گیا، سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار  رکھے جانے کا امکان، عالمی کپ کیلئے ٹیم کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید قومی ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان برقرار نہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارگردگی کے باعث پی سی بی سرفراز احمد کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان نامزد کرنے سے گریزاں تھی۔ تاہم اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے سرفراز احمد کو ہی آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعہ کے روز کریں گے۔ جبکہ جمعہ کے روز ہی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/11/2018 - 21:51:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :