قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان سنجیدہ نوعیت کی انجری کا شکار ہوگئے

فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنائے جائیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 نومبر 2018 21:49

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان سنجیدہ نوعیت کی انجری کا شکار ہوگئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان سنجیدہ نوعیت کی انجری کا شکار ہوگئے، فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز کے دوران قومی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ قومی ٹیم کے اوپنر اور اہم ترین بلے باز فخر زمان زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان سنجیدہ نوعیت کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہوئی ہے۔ تاہم فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ 2 ایک روزہ میچز میں حصہ لیں گے۔ ایک روزہ سیریز ختم ہونے کے بعد فخر زمان کو ممکنہ طور پر پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فخر زمان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

فخر زمان دورہ جنوبی افریقہ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہ کر اپنی انجری دور کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان سنجیدہ نوعیت کی انجری کا شکار ہوگئے، فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز کے دوران قومی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر اور اہم ترین بلے باز فخر زمان زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان سنجیدہ نوعیت کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہوئی ہے۔ تاہم فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ 2 ایک روزہ میچز میں حصہ لیں گے۔ ایک روزہ سیریز ختم ہونے کے بعد فخر زمان کو ممکنہ طور پر پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ فخر زمان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ فخر زمان دورہ جنوبی افریقہ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رہ کر اپنی انجری دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 08/11/2018 - 21:49:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :