سعید انور اور محمد یوسف نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہائوس میں ادا کی ، سعید انور نے نماز جمعہ کا اردو میں خطبہ دیا

محمد یوسف نے اجتماعی دعا کروائی

جمعہ 9 نومبر 2018 19:30

سعید انور اور محمد یوسف نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہائوس میں ادا کی ، سعید انور نے نماز جمعہ کا اردو میں خطبہ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) ماضی کے معروف اور ریکارڈ ساز کھلاڑی سعید انور اور محمد یوسف نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہائوس میں ادا کی جبکہ نماز جمعہ کا اردو میں خطبہ سعید انور نے دیا جبکہ محمد یوسف نے اجتماعی دعا کروائی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ ہائوس آئے تھے تو پارلیمنٹ ہائوس کے خطیب مولانا احمدکی دعوت پر سعید انور نے نماز جمعہ کا اردو خطبہ دیا۔ جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین اور نمازیوں نے ان سے ملاقات بھی کی اور انہوں نے مولانا احمد کے حجرے میں غیر رسمی گفتگو بھی کی۔
وقت اشاعت : 09/11/2018 - 19:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :