31 ویں کراچی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میںآرحم اسپورٹس،کراچی اسٹارز کی کامیابیاں

منگل 13 نومبر 2018 19:39

31 ویں کراچی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میںآرحم اسپورٹس،کراچی اسٹارز کی کامیابیاں
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) شیراز اسپورٹس کے زیرِ اہتمام اکتیسویں کراچی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے، پہلے میچ میںآرحم اسپورٹس نے ایف اے اسپورٹس کو تین وکٹوں سے شکست دیدی، ایف اے اسپورٹس نے مقررہ اوورز میں 140رنز کا ٹارگٹ دیا۔

(جاری ہے)

رمیل آفتاب نے نصف سینچری 56 اور محمد طحہ نے 20 رنز بنائے، علی عزیز نے چار، مرتضیٰ نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آرحم سی سی نے مطلوبہ147رنز سات وکٹوں کے نقصان پر بنالئے،عصمت31اور منور نی25رنز اسکورز بنائے، محمد سفیان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں کراچی اسٹارز نے ایگزیکٹ سی سی کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، ایگزیکٹ نے تمام وکٹوں کے نقصان پر125رنز بنائے۔ حارث نی35اور عاصم نے 34 رنز اسکورز کئے، فرید نے چار، عمر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کراچی اسٹارز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنا لئے۔ ساحر نے نصف سینچری 55 رنز اسکور کئے، حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 13/11/2018 - 19:39:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :