فیڈریشن ساکر فٹسال کھیل کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہے،شاہدفاروق ملک

جمعرات 15 نومبر 2018 21:32

فیڈریشن ساکر فٹسال کھیل کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہے،شاہدفاروق ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ساکر فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر شاہدفاروق ملک نے کہاہے کہ فیڈریشن ساکر فٹسال کھیل کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہے اورایشین فٹسال ساکر چمپئن شپ آئندہ ماہ 13 دسمبر سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد کلب میں پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیرمیئن ملک مہربان علی کے ہمراہ صحافیوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک، خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیائی سطح کی پہلی بار چمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہیاور بھارت, ملائیشیا, ایران, نیپال, بنگلہ دیش, سعودی عرب,برونائی نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نیکہا کہ ایشین چمپئن شپ سے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرینگے اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہے ،افتتاحی تقریب میں صحارا یو کے بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرئے گا،اختتامی تقریب میں ساحر علی بگا خصوصی شرکت کرینگے،شاہد فاروق نے کہا کہ غیرملکی ٹیموں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ چمپئن شپ کے لئے بارہ ملین کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چچا کرکٹ نے کہاکہ ملک اور کھیلوں سے بے پناہ پیار ہے اور مشن ہے کہ ملک میں محبتین بانٹوں، انہوں نیکہا کہ تمام کھیلوں سے پیار ہے، پیغام ہے کہ ایک اچھے انسان بنے، اچھی سوچ رکھیں،خوش رہنا چاہتے ہیں تو دوسرے لوگوں کو خوش رکھنا سیکھیں، انہوں نیکہا کہ پرچم کے فروغ کے لئے تمام جائیداد فروخت کی اورپرچم کی سربلندی کے لئے جو ہوا وہ کرنگا۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 21:32:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :