آئرش ویمن کرکٹرز جائس سسٹرز، کلیری شیلنگٹن اور کیارا میٹ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اتوار 18 نومبر 2018 16:10

گیانا۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) آئرلینڈ کی ویمن کرکٹرز ایزوبیل جائس، کیسیلیا جائس، کلیری شیلنگٹن اور کیارا میٹ کیف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان دیا۔ چاروں کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ایزوبیل نے 1999ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 19 سالہ کیریئر کے دوران انہیں 79 ون ڈے، 55 ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ میچ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، کیسیلیا جائس نے 57 ون ڈے اور 43 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

کلیری شیلنگٹن کو ایک ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹونٹی جبکہ کیارا میٹ کو ایک ٹیسٹ، 42 ون ڈے اور 9 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز ملا۔
وقت اشاعت : 18/11/2018 - 16:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :