فاسٹ بائولر بننا چاہتا تھا ، چھوٹے قد کی وجہ سے اسپنر بن گیا ، اعجاز پٹیل

پاکستان کیخلاف آخری لمحات میں اعصاب پر قابو رکھا ، پانچویں وکٹ لینے پر سجدہ ریز ہوگیا ،اللہ نے مجھے میری محنت کا صلہ دیدیا ، کیویز بائولر

پیر 19 نومبر 2018 23:32

فاسٹ بائولر بننا چاہتا تھا ، چھوٹے قد کی وجہ سے اسپنر بن گیا ، اعجاز پٹیل
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بھارتی شہر مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے کیویز بائولر اعجاز پٹیل نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر بننا چاہتا تھا، کرکٹ سیم بولر کی حیثیت سے شروع کی لیکن مجھے بتایا گیا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے میں اچھا اسپنر بن سکتا ہوں'۔

(جاری ہے)

اعجاز نے کہا کہ پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں جب میچ اختتامی لمحات میں دلچسپ ہورہا تھا تو میں نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا، میں میچ کے دوران اسکور بورڈ کو نہیں دیکھ رہا تھا بلکہ آخری وکٹ پر توجہ تھی، اظہر علی کا ریویو لے کر نروس تھا لیکن اللہ کا شکرہے کہ مجھے پانچویں وکٹ اور میری ٹیم کو فتح ملی، جسیے ہی اسکور بورڈ پر OUT لکھا ہوا آیامیں وکٹ پر سجدہ ریز ہوگیا، اللہ تعالی نے مجھے میری مسلسل محنت کا صلہ دے دیا۔

اعجاز نے پہلے ٹیسٹ میں123 رنز دے کر 7 وکٹ حاصل کیے اور مین ا?ف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ اعجاز پٹیل نے کہا کہ یہ میرا ڈریم ڈیبیو تھا، اسپیشل کارکردگی کی وجہ سے میری ٹیم کو کامیابی ملی۔۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 23:32:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :