ورلڈ کپ تک کھیلنا ہدف ہے، مشرفی مرتضی

بدھ 5 دسمبر 2018 17:02

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ تک ملک کی نمائندگی ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

مشرفی کرکٹ کے بعد اب سیاسی اننگز شروع کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ رواں ماہ شیڈول عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مشرفی جلد کرکٹ کو خیرباد کہہ سکتے ہیں تاہم آل رائونڈر نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ 2019 ورلڈ کپ کھیلنے پر مرکوز ہے۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 17:02:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :