جسٹس ہیلپ لائن انویٹیشن شہدائے پولیس و رینجرز ’’پیس مشن سائیکل ریس‘‘ 16دسمبرکو ہوگی، کلیم اعوان

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:09

جسٹس ہیلپ لائن انویٹیشن شہدائے پولیس و رینجرز ’’پیس مشن سائیکل ریس‘‘ 16دسمبرکو ہوگی، کلیم اعوان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ کی سرپرستی اور پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر عرفان حنیف کی ہدایت پر اورکراچی وسندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی چیف آرگنائزنگ شپ میں ’’جسٹس ہیلپ لائن انویٹیشن شہدائے پولیس و رینجرز پیس مشن سائیکل ریس ‘‘ 16دسمبرکو مزار قائد سے شروع ہوگی۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات خصوصی بریفنگ میں ریس کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل ریس مزارقائد سے ٹھیک صبح8 بجے روانہ ہوگی اور جمشید روڈ ، یورنیورسٹی روڑ، حسن اسکوائر، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ، لاندھی، نیشنل ہائی وئے اور رزاق آباد سے ہوتی ہوئی سٹیل ٹاؤن جائے گی اور پھر واپس ہوتے ہوئے عوامی مرکز پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ 100سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ اس سائیکل ریس میں شرکت کرینگے۔ ریس کے انتظامات کے سلسلے میں6 رکنی ٹیم انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد سہیل بلوچ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جوتین روز میں اپنی رپورٹ صدر پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر عرفان حنیف کو پیش کرے گی جس کے بعد ریس کے انعقاد کے لئے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔ کلیم اعوان نے سائیکلسٹوں کے حفاظتی انتظا مات کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ قائم کرلیا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں کلیم اعوان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:09:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :