جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، ڈی کوک کی 86 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں، ڈربن ہیٹ نے کیپ ٹائون بلٹز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا،

زونڈو نے 67 اور وان وک نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، زونڈو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پیر 10 دسمبر 2018 19:14

جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، ڈی کوک کی 86 رنز کی جارحانہ اننگز رائیگاں، ڈربن ہیٹ نے کیپ ٹائون بلٹز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا،
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ڈربن ہیٹ نے کیپ ٹائون بلٹز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے 162 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، خایا زونڈو اور وان وک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 67 اور 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ڈی کوک کی 86 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، زونڈو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

کیپ ٹائون میں کھیلے گئے لیگ کے 27ویں میچ میں کیپ ٹائون بلٹزر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر161 رنز بنائے، ڈی کوک نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور 86 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، محمد نواز 23 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، راشد خان، کائل ایبٹ، مرچنٹ ڈی لانگ، کیشو مہاراج اور کلاسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں ڈربن ہیٹ نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، خایا زونڈو نے 67 اور وان وک نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ڈیوڈ ملر 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، محمد نواز نے 2، ڈیل سٹین اور سیبوتو نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 19:14:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :