سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے، روز ٹیلر

منگل 11 دسمبر 2018 12:12

سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے، روز ٹیلر
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انکے خلاف سیریز کے لئے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ آئی لینڈرز کے خلاف سیریز میں کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 12:12:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :