بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، کاشان عمر، ہسام خان، عبدالحنان خان، کامران خان اور حمزہ عاصم بوائز انڈر 18 سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 03:10

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ منگل سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز بوائز انڈر۔

(جاری ہے)

18 کے پہلے مقابلوں میں کاشان عمر، ہسام خان، عبدالحنان خان، کامران خان، حمزہ عاصم، سبحان بن سالک، اذن ساجد اور فیضا شاہد نے اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بوائز انڈر۔14 سنگل پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں عبدالباسط، کاشان عمر، احمد نائیل، طلحہ خان اور عبدالحنان نے اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ لیڈیز سنگلز کے میچز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 03:10:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :