آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:34

آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو پرتھ میں شروع ہوگا۔ بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل بدھ سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 12:34:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :