ْروز ٹیلر کو ٹیسٹ کرکٹ میں برینڈن میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 54 رنز درکار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:08

ْروز ٹیلر کو ٹیسٹ کرکٹ میں برینڈن میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 54 رنز درکار
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز برینڈن میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 54 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ٹیلر سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر ٹیلر میک کولم کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے کیوی بلے باز بن جائیں گے، میک کولم نے 6453 جبکہ ٹیلر نے 6406 رنز بنا لئے ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے سٹیفن فلیمنگ 7172 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 16:08:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :