ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں پرسوں دو میچ کھیلے جائینگے

بدھ 19 دسمبر 2018 14:12

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل جمعرات کو آرام کا دن ہے۔ لیگ میں پرسوں جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقعہ مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں (آج) جمعرات کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں ہوگا جبکہ لیگ میں (کل) جمعہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا اور اس سلسلے میں پہلا میچ سڈنی تھنڈر اور ہوبارٹ ہوریکنز کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اسی روز کا دوسرا میچ میں میلبورن سٹارز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ میں فائنل سمیت 59 میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کے دونوں سیمی فائنلز 19 جنوری کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 14:12:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :