پہلا نیشنل بینک انٹر ڈویژنل باکسنگ چمپئن شپ کا آغاز

بدھ 19 دسمبر 2018 20:12

پہلا نیشنل بینک انٹر ڈویژنل باکسنگ چمپئن شپ کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پہلا نیشنل بنک انٹر ڈویژنل باکسنگ ٹورنامنٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں میں شروع ہوگئی ۔چمپئن شپ میںپشاور،مردان،ہزارہ، ملاکنڈ،بنوں،کوہاٹ اور ڈی آئی خان ڈویژن کے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح نیشنل بنک کے ریجنل چیف سہیلاحمد نے کیا ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ، نیشنل بنک سپورٹس انچارج و سیکرٹری صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن باسط کمال ، صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید کمال خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

چیمپئن شپ دو دن جاری رہیگا جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ساتوں ڈویژن کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سید کمال خان کا کہناتھاکہ صوبائی ایسوسی ایشن صوبے بھر میں باکسنگ کھیل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصدکیلئے مرد وخواتین کھلاڑیوں کو مختلف اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جارہی ہے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت وقتاًفوقتاًانٹر ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل مقابلے بھی منعقد کرارہی ہے،اسکے علاوہ اکثر اوقات ہمسایہ ملک افغانستان کے کھلاڑیوں کوبھی مدعوکرکے پاک افغان دوستی باکسنگ چمپئن شپ بھی کرائی جاتی ہیں،جس سے کھلاڑیوں کے پرفارمنس میں نکھارآجاتاہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ نیشنل بنک کی انتظامیہ نے ہمارے مطالبے پر عملدرآمدکرتے ہوئے پشاور میں صوبائی سطح کے انتر ڈویژنل باکسنگ ٹورنامنٹمنعقد کرایا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز پشاور اور مردان کے کھلاڑی چھائے رہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 20:12:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :