سابق آسٹریلوی کرکٹر بل واٹسن انتقال کر گئے

پیر 31 دسمبر 2018 18:45

سابق آسٹریلوی کرکٹر بل واٹسن انتقال کر گئے
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) سابق آسٹریلوی کرکٹر بل واٹسن انتقال کر گئے، ان کی عمر 87 برس تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1954-55ء میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوران ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں صرف چار میچز میں ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکا، اس کے علاوہ انہوں نے 41 فرسٹ کلاس میچز میں 1958 رنز بنائے جس میں ان کی چھ شاندار سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 31/12/2018 - 18:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :