بنگلادیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب

بنگلادیشی کرکٹر نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا

منگل 1 جنوری 2019 13:51

بنگلادیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) بنگلادیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ،ْبنگلادیشی کرکٹر نے حکمراں جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کو 2لاکھ 74ہزار 418ووٹ حاصل کیے جوکاسٹ کے گئے ووٹوںکا 96 فیصد ہے ،ْاٴْن کے مدمقابل جاتیا اوئیکیا فرنٹ کے اے زیڈ ایم فریدالزماں 8006 ووٹ لے سکے۔

(جاری ہے)

مشرفی مرتضیٰ قومی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے پہلے اور بنگلادیشی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان نعیم الرحمان دٴْرجوئے کے بعدیہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے دوسرے کرکٹر ہیں۔بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمراں جماعت اور اتحادیوں نے پارلیمنٹ کی 300 میں سے 280نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔مشرفی مرتضیٰ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرہوچکے ہیں جبکہ 2009ء سے اٴْنہوں نے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔
وقت اشاعت : 01/01/2019 - 13:51:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :