مطلوب احمد کی آٹھویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ کے دوسرے دن بھی برتری برقرار

جمعہ 11 جنوری 2019 19:38

مطلوب احمد کی آٹھویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ کے دوسرے دن بھی برتری برقرار
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) بینک الحبیب کے آٹھویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2019ء کا دوسرا رائونڈ جمعہ کو کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا۔ لاہور جمخانہ کے مطلوب احمد نے 134 کے اسکور پر 10 انڈر پار کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ اسلام آباد کے حمزہ امین 6-136 انڈر پار کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی کے امجد یوسف 139- 5 انڈر پار کے ساتھ ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کے دفاعی چیمپین شبیر اقبال 141- 3 انڈر پار کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کر پائے۔ جمعہ کو دو روزہ کٹ کے بعد (آج) ہفتہ کو تیسرے روز 54 گولفرز 72 لاکھ روپے کی انعامی رقم میں اپنے حصے کے لئے کھیلیں گے۔ اس سال ٹورنامنٹ کے چیمپین کا فیصلہ 13 جنوری 2019ء بروز اتوار کھیلے جانے والے فائنل راؤنڈ میں ہوگا جس کے بعد تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 19:38:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :