وجے شنکر اور شبمان گل آسٹریلیا کے خلاف رواں ون ڈے اور نیوزی لینڈ کے خلاف لمیٹڈ اوورز سیریز کیلئے ٹیم میں طلب

پیر 14 جنوری 2019 11:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف رواں ون ڈے اور نیوزی لینڈ کے خلاف لمیٹڈ اوورز سیریز کیلئے وجے شنکر اور شبمان گل کو ٹیم میں طلب کر لیا، دونوں کھلاڑیوں کو معطلی کا شکار کرکٹر ہرڈک پانڈیا اور لوکیش راہول کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، پانڈیا اور راہول نے ایک ٹی وی ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں خواتین کے بارے نازیبا ریمارکس دیئے تھے جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو معطل کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 11:01:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :