کرکٹ آسٹریلیا الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا، کورٹس پیٹرسن کی ناقابل شکست سنچری

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:59

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) کرکٹ آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، کورٹس پیٹرسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی۔ ہفتہ کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے تین روزہ ٹور میچ کے آخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے 99 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی کورٹس پیٹرسن 30 اور لبوچگ نے 33 رنز پر کھیل رہے تھے، 134 کے سکور پر لبوچگ نے 50 رنز بنانے کے بعد کمارا کی گیند پر آئوٹ ہو گئے، اس کے بعد پیوکوسکی نے پیٹرسن کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 90 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 224 تک پہنچایا کہ کپتان جوئے برنز نے اننگز ڈیکلیئر کر کے حریف ٹیم کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 365 رنز کا ہدف دیا، پیٹرسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 102 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، پیوکوسکی نے 33 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، کمارا، چمیرا اور راجیتھا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں سری لنکا نے آخری روز کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے تھے، دن ختم ہونے کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، تھریمانے 46 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ہولانڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2019 - 16:59:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :