فلپائنی باکسر مینی پاکیو کا ڈبلیو بی اے ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع، پاکیو نے برونر کو شکست فاش سے دوچار کیا

اتوار 20 جنوری 2019 17:10

لاس ویگاس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) شہرہ آفاق فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے ڈبلیو بی اے ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، انہوں نے حریف امریکن باکسر ایڈرین برونر کو نویں رائونڈ میں پوائنٹس پر شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

لاس ویگاس، امریکہ میں منعقدہ ڈبلیو بی اے ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ میں فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے تجربے اور مہارت کا بھرپور انداز سے استعمال کرتے ہوئے امریکن حریف ایڈرین برونر کو نویں رائونڈ میں مکوں کی برسات سے نڈھال کر دیا اور پوائنٹس پر فتح حاصل کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، یہ پاکیو کی 40 برس کی عمر میں پہنچنے کے بعد پہلی جبکہ مجموعی طور پر 61ویں فتح ہے، دوسری جانب برونر جو کہ پاکیو سے 11 سال جونیئر ہیں کو چار مختلف ویٹ کیٹگریز میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

ٹائٹل فتح کے بعد فلپائنی باکسر پاکیو نے امریکن باکسر فلائیڈ مے ویتھر کو دوبارہ مقابلے کیلئے بھی چیلنج کر دیا، فلائیڈ سے دوبارہ فائٹ کیلئے پر جوش ہوں امید ہے کہ وہ کھلے دل سے میرا چیلنج قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ فلائیڈ مے ویتھر نے 2015ء میں پاکیو کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 17:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :