جنوبی افریقہ کا سری لنکا ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، سیونی لوس ڈراپ، تیونی کلف، تازمین اور ناڈن اور گڈال ٹیم میں طلب

منگل 22 جنوری 2019 10:50

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ نے سری لنکا ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ تیونی کلف، تازمین برٹز، ناڈن ڈی کلرک اور لارا گڈال ٹی ٹونٹی سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سونی لوس، لارا ولورڈت اور ریسب کو ڈراپ کر دیا گیا۔

اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ڈینی وان نائیکرک، کلوئے ٹرائون، لیزل لی، لارا ولورڈت، مگنن دو پریز، لارا گڈال، شبنم اسماعیل، مریزن کیپ، سارا سمتھ، تومی، زینٹل مالی، فائی تیونی کلف اور مسابتا کلاس پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سیریز میں لارا ولورڈت کی جگہ تازمین برٹز ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 10:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :