کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں کا حب میں مسافرکوچ اورٹرک میں تصادم میں 27افرادکی شہادت پرافسوس کااظہار

منگل 22 جنوری 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،حاجی عبدالصادق،حاجی نورگل خلجی،میراسحاق ذاکرشاہوانی،عزیزاللہ پکتوی اورسیدعبدالوہاب آغانے حب میں مسافرکوچ اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 27افرادکی شہادت پرافسوس کااظہاراورپسماندگان سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ایسے دلخراش واقعات کارونماہوناہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ایک ایسے شہرمیں جہاں سے تین وزیراعلیٰ آئے ہیںاورموجودہ وزیراعلیٰ کاتعلق بھی اسی شہرسے ہے اورایک صنعتی شہرہے اس میں ایساالمناک واقعہ کارونماہوناجہاں فائربریگیڈیرکی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کابہت بڑانقصان ہواجس کے ذمہ دارکون ہیںانہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ہرواقعہ کے بعدحکومت صرف مذمت اورتحقیقات کرنے کے بیان پراکتفاکرتی ہے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جاتی انہوںنے کہاکہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں ایسے دلخراش واقعات کارونماہونااوران کاتدارک نہ کرناغریب عوام کی بدقسمتی ہے انہوںنے کہاکہ پوراملک سانحہ ساہیوال کی وجہ سے پریشان اورغمگین ہے اورابھی تک اس واقعہ کاغم تازہ ہے کہ حب میں دوسراالمناک واقعہ رونماہواکیاحکومت کے پاس مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی حکمت عملی اورمنصوبہ ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ شہداء کے لواحقین کوفوری طورمالی معاوضہ اورزخمیوں کے علاج کے لئے سرکاری سطح پراقدامات اٹھائے جائیںانہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اس غم میں برابرکے شریک ہے اوردعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند،زخمیوں کوجلدصحت یاب اورپسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔

وقت اشاعت : 22/01/2019 - 21:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :