سرفراز احمد پر ممکنہ پابندی کے باعث قومی ٹیم کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا
نسل پرستانہ جملے کسنے پر سرفراز احمد پر تاحیات پابندی لگنے یا کم سے کم بھی 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگنے کا امکان، شعیب ملک یا محمد حفیظ کو کپتانی کی ذمے داری دیے جانے کا امکان
محمد علی بدھ 23 جنوری 2019 22:54
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری2019ء) سرفراز احمد پر ممکنہ پابندی کے باعث قومی ٹیم کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا، نسل پرستانہ جملے کسنے پر سرفراز احمد پر تاحیات پابندی لگنے یا کم سے کم بھی 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگنے کا امکان، شعیب ملک یا محمد حفیظ کو کپتانی کی ذمے داری دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں
سرفراز احمد جنوبی افریقی آل راﺅنڈر آندرے فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے
مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں تاحیات یا 10 سے 15 میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔ اس تمام صورتحال میں قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے 2 نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے باعث شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔
اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ آئی سی سی کے ایکشن کے بعد ہی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے
میچ میں
پاکستان نے حسن علی کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 204 رنز کا ہدف
دیا،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 80 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی
اور اس موقع پر پاکستان کی فتح کے امکانت کافی روشن ہو گئے تھے، لیکن پھر
ایندائل فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے
پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور باﺅلرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے
ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر
قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر
فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔ سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں
یہ کہتے سنائی دیئے کہ’ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا
کر آیا ہے آج تو“۔ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا
مگر سٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے
بھی کرتے رہے، یہ واقعہ جنوبی افریقی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب
شاہین شاہ آفریدی باﺅلنگ کر رہے تھے اور اس موقع پر کمنٹیٹر نے رمیز راجہ
سے اس کے معنی بھی بتانے کی گزارش کی لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے
رمیز راجہ بات کو ٹال گئے۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے
سرفراز کے خلاف ایکشن لیے
جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی پر نسل
پرستانہ جملے کسنے کا الزام ثابت ہوجائے تو اس پر تاحیات پابندی بھی لگائی
جاسکتی ہے ۔ یا کم از اکم بھی 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگائی جا
سکتی ہے۔ اگر سرفراز احمد پر 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگتی ہے تو
ایسے میں ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہو جائے گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 22:54:54
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بھارت، نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
-
پاکستانی کلب نے بھارتی ٹیم کو ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم83 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست
-
آئی پی ایل، ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 مئی کو کھیلا جائے گا