رومان رئیس 10ایئر چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے مذاق کا نشانہ بن گئے

فاسٹ باﺅلر نے6سال پہلے لانچ ہونے والے آئی فون5کی مدد سے چیلنج میں حصہ لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 2 فروری 2019 17:26

رومان رئیس 10ایئر چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے مذاق کا نشانہ بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 فروری2019ء) گزشتہ مہینے سوشل میڈیا پر 10ایئر چیلنج نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور کھلاڑیوں اور سلیبرٹیز کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی دس سال پرانی اور موجودہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔ پاکستانی کرکٹرز بھی اس چیلنج میں حصہ لیتے نظر آئے اور شاداب خان ،فہیم اشرف اور فواد عالم کے علاو ہ دیگر کرکٹرز نے بھی اس چیلنج میں حصہ لیا ۔

2017ءکی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس نے بھی 10ایئر چیلنج میں حصہ لیا تاہم رمیز راجہ جونیئر نے انہیں مذاق کانشانہ بنا ڈالا ۔رومان رئیس کے10ایئرچیلنج کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ جونیئر نے بتایا کہ کس وجہ سے رومان رئیس کی یہ تصویر6سال سے زیادہ پرانی نہیں ہوسکتی ہے ،رمیز راجہ جونیئر کا کہنا تھا کہ رومان رئیس نے ہاتھ میں آئی فون5 تھاما ہوا ہے،انہوں نے لکھاکہ”مانی(رومان رئیس) آئی فون 5 سال2012ءمیں لانچ ہوا تھا“۔

(جاری ہے)

رومان اور رمیز راجہ کے درمیان جنگ
رومان اور رمیز راجہ کے درمیان جنگ
یاد رہے کہ آئی فون 5نومبر2012ءمیں لانچ ہوا تھا جب کہ آئی فون 3G جولائی2008ءمیں 10ایئر چیلنج سے 10سال پہلے لانچ ہوا تھا ۔رمیز راجہ جونیئر اور رومان رئیس کے مابین یہ گفتگو 18جنوری کو ہوئی تھی تاہم اسے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے میں دو ہفتے لگے ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/02/2019 - 17:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :