پی ایس ایل سیزن فور کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کاکام جا ری

نیشنل اسٹیڈیم میں 90 سے زائد ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیاگیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ہر حصہ اب کیمروں کی نظرمیں ہو گا

پیر 11 فروری 2019 15:50

پی ایس ایل سیزن فور کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کاکام جا ری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) پی ایس ایل سیزن فور کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کاکام جا ری ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں 90 سے زائد ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیاگیاہے، جس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ہر حصہ اب کیمروں کی نظرمیں ہو گا۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز، گرائونڈ، پویلین اوراسٹیڈیم کے اندرونی حصے کیمروں کی مکمل نگرانی میں ہوں گے جبکہ کیمروں کی مانٹیرنگ کے لیے اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی نگرانی سیکیورٹی ادارے کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں اطراف، ملحقہ سڑکیں اورعمارتیں بھی اب کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی جب کہ جدید کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت بھی مانیٹرہو گی۔کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17 فروری سے شروع کر دی جائے گی جب کہ مقرر کردہ مراکز پر 25 فروری سے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوجائیں گے۔پی ایس ایل فور کا فائنل میچ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 17 مارچ کو ہو گا جب کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 11/02/2019 - 15:50:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :