آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کریگا

سیریز کا آغاز 5مئی ہوگی ،تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی ، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا

جمعہ 15 فروری 2019 14:50

آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کریگا
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 5 مئی سے ہو گا، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی ، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں، دونوں کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 14:50:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :