کرس گیل کی طوفانی اننگ، ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا

گیل نے 12 چھکوں کی مدد سے کیرئیر کی 24 ویں سینچری اسکور کی، ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے اننگ کے دوران 23 چھکے رسید کیے

جمعرات 21 فروری 2019 20:11

کرس گیل کی طوفانی اننگ، ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا
بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) کرس گیل کی طوفانی اننگ، ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں کرس گیل نے طوفانی اننگ کھیل کر متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 24 ویں سینچری اسکور کی۔

کرس گیل نے اپنی اننگ میں 12 چھکے رسید کیے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے رسید کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کے دوران 23 چھکے رسید کیے گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی ایک اننگ میں 22 چھکے لگائے تھے۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 20:11:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :