آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا

آسٹریلیا کی ٹیم کو بھارت کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، رپورٹ

منگل 26 فروری 2019 16:40

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائیگا
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل بدھ کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو بھارت کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ، تیسرا میچ 8 مارچ، چوتھا میچ 10 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ کینگروز نے بھارت کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 26/02/2019 - 16:40:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :