سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

ہفتہ 2 مارچ 2019 15:55

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 3 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6 مارچ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 10 مارچ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 13 مارچ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16 مارچ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/03/2019 - 15:55:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :