کبڈی چمپئن شپ چودہ سے سولہ مارچ تک چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی

منگل 12 مارچ 2019 18:47

کبڈی چمپئن شپ چودہ سے سولہ مارچ تک چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن اور ڈی ایس او چارسدہ کے مشترکہ تعاون سے کبڈی چیمپئن شپ چودہ سے سولہ مارچ تک چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی اس سلسلے میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر احمد خان اور ڈی ایس او چارسدہ کے مطابق چیمپئن شپ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں دو پشاور ریجن‘دو مردان جبکہ ایک بنوں اور ایک ٹیم ہری پور کی شامل ہے چیف ریفری سلطان سید علی شاہ ہوں گے‘ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں جس کا مقصد روایتی کھیل کوفروغ دینا ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس کبڈی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں سہولتیں اور خاص طور پر بہترین کوچنگ کی بھی ضرورت ہے اور اگر انہیں یہ سب کچھ فراہم ہوجائے تو یہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/03/2019 - 18:47:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :