پی ایس ایل 4 کی دریافت محمد حسین کو سرفراز احمد نے بری خبر سنا دی

قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے نوجوان فاسٹ باولر کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع نہ دیے جانے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مارچ 2019 22:40

پی ایس ایل 4 کی دریافت محمد حسین کو سرفراز احمد نے بری خبر سنا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2019ء) پی ایس ایل 4 کی دریافت محمد حسین کو سرفراز احمد نے بری خبر سنا دی، قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے نوجوان فاسٹ باولر کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع نہ دیے جانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ گزشتہ 4 برسوں سے پاکستان کی کرکٹ کو کئی نوجوان اور بہترین کرکٹر دریافت کرکے دے چکی ہے۔

ماضی کی طرح رواں برس بھی پاکستان سپر لیگ کے ذریعے کئی نوجوان اور بہترین کرکٹر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ ان کرکٹرز میں ایک نام فاسٹ باولر محمد حسنین کا ہے۔ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔ محمد حسین کو پی ایس ایل 4 کا سب سے تیز ترین گیند باز ہونے کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیران کن طور پر محمد حسنین محظ 18 برس کے ہیں۔

پی ایس ایل میں سب کو متاثر کرنے کے باعث ہی محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ سیریز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ تاہم قومی ٹیم کیلئے منتخب کیے جانے کے باوجود قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کا فوری طور پر انٹرنیشنل میچز میں موقع دیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ کوشش یہ ہے کہ محمد حسنین کو ٹیم کیساتھ رکھ کر مستقبل اور انٹرنیشنل میچز کیلئے تیار کیا جائے۔ محمد حسنین جیسے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار ہو جائیں گے، انہیں قومی ٹیم میں جگہ مل جائے گی۔ تاہم فوری طور پر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 22:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :