برطانوی کھلاڑی نے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری جڑدی

ول جیکس نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 مارچ 2019 12:14

برطانوی کھلاڑی نے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری جڑدی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2019ء) انگلش کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیکس نے 25 گیندوں پر سنچری جڑ کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

سرے کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنے والے 20سالہ نوجوان بلے باز ول جیکس نے آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری سکور کی،ول جیکس نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں لنکاشائر کاﺅنٹی کے 33سالہ لیفٹ آرم سپنر سٹیفن پیری کے ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل ہیں،انہوں نے ٹی ٹین فارمیٹ میں گزشتہ برس ایلکس ہیلز کی 87 رنز کی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

ول جیکس کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25 گیندوں پر سنچری بنا لوں گا۔سرے کاﺅنٹی کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سابق انگلش کپتان اور عظیم بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور وہ آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
                                                                                      
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:14:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :