میچ کے دوران بھارتی کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی

سونو یادو کولکتہ کلب کی جانب سے کھیلتے تھے بیٹنگ کے بعد کیمپ جارہے تھے گر پڑے

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:13

میچ کے دوران بھارتی کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) میچ کے دوران بھارتی کرکٹر کی اچانک موت واقع ہوگئی ، عینی شاہدین نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ سونو یادو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جارہے تھے ، تبھی وہ اچانک گر پڑے۔کولکتہ کلب کے ایک نوجوان کرکٹر کی میچ کے دوران اچانک موت ہوگئی۔

(جاری ہے)

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 22 سالہ سونو یادو دوسری ڈویڑن لیگ میں بالی گنج اسپورٹنگ کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

وہ کولکتہ کے باٹا کلب میدان پر میچ کھیل رہے تھے۔عینی شاہدین نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ سونو یادو بلے بازی کرنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے ، تبھی وہ اچانک گر پڑے۔ ساتھی کھلاڑی اس کو فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے سونو کو مردہ قرار دیا۔خیال رہے کہ کچھ سال پہلے ایک اور کھلاڑی کی ایسے ہی میدان پر گر کر اچانک موت ہو گئی تھی۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 00:13:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :