قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو ملائشیاء روانہ ہوگی

بدھ 3 اپریل 2019 11:36

قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو ملائشیاء روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2019ء) قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو ملائشیاء روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں تین کھلاڑی جن میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں۔ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ ظاہر شاہ کو ریزرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم آفیشلز میں فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر اور فضل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے انتحاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں ملک بھر سے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔
وقت اشاعت : 03/04/2019 - 11:36:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :