ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان، سمتھ اور وارنر کی واپسی

جوش ہیزل ووڈ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 اپریل 2019 11:01

ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان، سمتھ اور وارنر کی واپسی
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اپریل2019ء) آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی ایک سالہ سزا کاٹنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ سابق کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

5 فاسٹ باﺅلرز پر مشتمل مضبوط کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔ پیٹ کمنز ، مچل سٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے 5فاسٹ باﺅلرز ہیں،جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکا م رہے ہیں ۔ سکواڈ میں دو سپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زامپا شامل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، سٹیو سمتھ، گلین میکسویل، مارکوس سٹوئنس اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔                                 
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 11:01:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :