حکومت نے کھیلوں کے فروغ کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے، عبدالصمد خان

منگل 16 اپریل 2019 13:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) کھیلوں کے فروغ کئے لئے مقامی سطح پر جو اقدامات موجودہ حکومت نے اٹھائے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان اقدامات کی وجہ سے بنوں میں مقامی سطح پر کھیلوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے صلاحتیں مزید ابھر کر سامنے آئیں گی۔

(جاری ہے)

. ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہنجل میں سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی عبدالصمد خان کے فنڈ سے منعقدہ والی بال اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے تقسیم انعامات کے موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ اور سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی عبدالصمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کی نظام کا یہی حسن ہے کہ وہ عام لوگوں کو مرکز کی حیثیت دیتا ہے اور ان کے فلاح کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہیں اس موقع انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 13:25:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :