قومی ٹیم ساوتھ ایشیاء ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ آف آئی ٹی ایف ایشین انڈر۔12 اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی10 مئی کو سری لنکا روانہ ہوگی

منگل 16 اپریل 2019 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) 4 رکنی قومی ٹیم ساوتھ ایشیاء ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ آف آئی ٹی ایف ایشین انڈر12 اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئی10 مئی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عاصم شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ 12 سی17 مئی تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں محمد حیدر علی رضوان، احتشام ہمایوں اور محمد حسنین علی رضوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ عظیم خان بطور نان پلینگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتحاب تین روزہ ٹرائلز کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں 10 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے تین باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ایونٹ سے 2 ہفتے قبل لگایا جائے گا، کھلاڑیوں کے امتحان جاری ہیں۔ امتحانات کے بعد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقعات ہیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 13:25:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :