رشی کپور کی بھارتی کھلاڑیوں کے داڑھی رکھنے پر شدید تنقید
ہمارے کھلاڑی داڑھی کے بغیر بھی سمارٹ اور دلکش لگتے ہیں:بالی ووڈ اداکار
ذیشان مہتاب بدھ 17 اپریل 2019 17:33
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل2019ء) دو روز قبل ورلڈ کپ 2019ءکے لیے بھارتی سکواڈ کے اعلان کے بعد معروف اداکار رشی کپور نے کوہلی الیون کے بیشتر کھلاڑیوں کو داڑھی رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ فلم”چاندنی‘ ‘ سے شہرت پانے والے 66سالہ رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرکار خ کرتے ہوئے بھارتی سکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بیشتر کھلاڑیوں نے داڑھی کیوں رکھی ہوئی ہے؟۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ”اس تصویر کو ریفرنس پوائنٹ کے طور پر نہ لیا جائے لیکن ہمارے بیشتر کھلاڑیوں نے داڑھی کیوں رکھی ہوئی ہے؟کیا یہ ’سیمسن ‘ ہیں؟(اس کی طاقت بالوں میں تھی)، وہ اس کے بغیر بھی سمارٹ اور دلکش لگتے ہیں،یہ صرف ایک آبزرویشن ہے“۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی سکوا ڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تجربے کو فوقیت دی گئی ہے ،آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے14جولائی تک انگلینڈمیں کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں پہلے راﺅنڈ میں مخالف ٹیم کے مد مقابل ہوں گی ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/04/2019 - 17:33:54
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی