ورلڈ اسپورٹس ڈے آرم اسپورٹس مینز چیمپئن شپ کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ورلڈ اسپورٹس ڈے آرم اسپورٹس مینز چیمپئن شپ کا انعقاد علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گلشن اقبال کراچی میں کیا گیا ۔پاکستان آرم اسپورٹس فیڈریشن اور سندھ آرم اسپورٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اس چیمپین شپ کے افتتاح کے چیمپئن شپ کے افتتاح کے مہمان خصوصی سنیئر جرنلسٹ زین العابدین اور کے سی سی اے زون 2کے راشد احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سندھ آرم ریسلنگ کے صدر گلفراز احمد خان اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی ، مس شاہانہ بانو، مس بابرہ، اسمعیٰل ، کرن بٹ، قدسیہ راجہ ، مس رانا پروین، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی ، محمد ریحان اکرم ، سلمان اسماعیل، احمددین،مس شہلا افتخاراور مس شاداب افتخار نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر 60بوائز نے بھرپورشرکت کی۔

بوائز کیٹگیری میں -40کے جی میں دیان نے سیف علی کو زیر کر کے فائنل اپنے نام کیا ، -45کے جی میںمحمد علی نے اسامہ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ، -50کے جی میں محمد عمیر نے محمد سعد کو زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا ، -55کے جی میں محمد ہمایوں نے محمد سعد کو ہرا کر ا ٹائٹل جیتا ، -60کے جی میں صائم الرحمن نے ارحم احمد کو قابو کر کے ٹرافی جیتی ، -65کے جی میں اسد احمد نے حیدر علی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ، -70کے جی میں محسن آفریدی نے محمد شاداب کو ہرا کر فائنل اپنے نام کیا ، -75کے جی میں مونس رضا نے محمدعمیر کو شکست دے کر فائنل جیتا، -80کے جی میں ارسلان صدیقی نے مبشررئیس کو دھول چٹا کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا، جونیئر میںاوپن کا ٹائٹل صائم الرحمن، یوتھ کا ٹائٹل مونس رضااور سنیئر کا ٹائٹل ارسلان صدیقی نے اپنے نام کیا ۔

آخر میں سنیئر اسپورٹس جرنلسٹ زین العابدین نے اور کے سی سی زون 2کے راشد احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 17:02:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :