اپنی بیٹیوں کو کرکٹ اور آئوٹ ڈور سپورٹ کی اجازت نہیں دوں گا، شاہد آفریدی

بدھ 8 مئی 2019 14:06

اپنی بیٹیوں کو کرکٹ اور آئوٹ ڈور سپورٹ کی اجازت نہیں دوں گا، شاہد آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب’’گیم چینجر‘‘ میں کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو کرکٹ اور آئوٹ ڈور سپورٹ کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد آفریدی کی زندگی پر لکھی گئی کتاب30 اپریل کو پاکستان میں پیش کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹیاں کرکٹ یا کوئی بھی آئوٹ ڈور سپورٹ میں دکھائی دیں، انہوں نے کہا کہ میری بیٹوں کو ہر قسم کا کھیل گھر میں کھیلنے کی اجازت ہے لیکن باہر جا کر وہ ایسا کوئی کھیل نہیں کھیل سکتیں اور میرے اس فیصلے پر ان کی ماں بھی رضامند ہے۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 14:06:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :