آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ الیون ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 9 مئی 2019 12:19

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ الیون ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا الیون نے نیوزی لینڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ الیون نے آسٹریلیا الیون کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی تھی۔
وقت اشاعت : 09/05/2019 - 12:19:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :